the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مطابق 11ستمبر سے آغاز:نمائش خواجہ بازار کا 10ستمبر کو افتتاح
گلبرگہ : سیکریٹری درگاہ شریف حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ؒ کے پریس نوٹ کے بموجب حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے 610ویں عرس شریف کاجمعرات 15ذیقعدہ 1435ہجری مطابق 11ستمبرسے آغاز ہوگا۔قبل ازیں 10ستمبر کی صبح8بجے درگاہ شریف میں خدمت فاتحہ اوربند سماع کے انعقاد کے ساتھ تبرکات کی تقسیم عمل میں لائی جائیگی۔ نماز ظہر دوپہر1.30بجے مسجد درگاہ شریف میں ادا کی جائیگی۔ نماز ظہر کے بعد وعظ ہوگا۔ نماز عصر شام 5بجے مسجد درگاہ میں ادا کی جائیگی اور بعد ازاں وعظ ہوگا۔ نماز مغرب 6.35کو مسجد درگاہ شریف میں ادا کی جائیگی اور پھر وعظ بھی ہوگا۔ 10ستمبر کی شام 7بجے خواجہ بازار ،گلبرگہ میں کل ہند صنعتی نمائش کا افتتاح عمل میں لایا جائیگا۔ رات8 بجے نماز عشاء مسجد درگاہ میں ادا کی جائیگی۔
بروز جمعرات15ذیقعدہ مطابق 11ستمبردرگاہ شریف حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ میں خدمت فراش انجام دی جائیگی اور بند سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔ دوپہر 1.30بجے نماز ظہر مسجد درگاہ شریف میں ادا کی جائیگی اور بعد ازاں وعظ ہوگا۔نماز عصرشام4.55منٹ پر محبوب گلشن میں ادا کی جائیگی اور پھر بعد ازاں 5.50 بجے شام صندل مبارک کا جلوس محبوب گلشن سے روانہ ہوگا۔ جلوس میں شامل حضرات شام 6.35بجے مسجد مارکیٹ میں نماز مغرب ادا کریں گے۔نماز مغرب کے بعد درگاہ شریف میں وعظ ہوگا اور نماز عشاء مسجد درگاہ شریف میں ادا کی جائیگی۔ 9بجے شب سماع خانہ درگاہ شریف حضرت خواجہ بندہ نوا زؒ میں محفل



سماع منعقد ہوگی۔ رات 10.30بجے گیارہ سیڑھی درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ پر صندل مبارک کا استقبال کیا جائیگا۔ دیر رات ایک بجے گنبد شریف کے شمالی باب الداخلہ کے قریب فاتحہ بائیس خواجگان چشت کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔ رات دیڑھ بجے درگاہ شریف میں صندل مالی کی خدمات انجام دی جائینگی۔ صندل مالی کے اختتام پر سماع خانہ درگاہ شریف میں بند سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ 16ذیقعدہ مطابق بارہ ستمبربروز جمعرات دوپہر1بجے نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل مسجد درگاہ شریف میں خطبہ ہوگا۔ اسی دن شام 5بجے نماز عصرمسجد درگاہ شریف میں ادا کی جائیگی۔ بعد ازاں وعظ ہوگا۔ نماز مغرب 6.35کو ادا کی جائیگی پھر وعظ ہوگا۔ رات8بجے نماز عشاء کے بعد بھی وعظ ہوگا پھر رات10بجے سماع خانہ درگاہ شریف میں محفل سماع منعقد ہوگا۔ 17ذیقعدہ مطابق 13 ستمبر کو خ رات8 بجے خدمت چراغاں کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا اوررات11بجے مسجد درگاہ شریف میں قراء ت اور نعت شریف کا پروگرام منعقد ہوگا۔ مسجد درگاہ شریف میں دوپہر دیڑھ بجے نماز ظہر ادا کی جائیگی۔ اسی مسجد میں شام 4بجے ختم قرآن ہوگا۔ شام 5بجے نماز عصر ادا کی جائیگی۔ نماز عصر کی ادائیگی کے بعد مسجد درگاہ شریف میں قصیدہ بردہ شریف کا انعقاد عمل میں آئیگا۔ شام 6.35کو نمازمغرب ادا کی جائیگی۔ اور بعد ازاں زیارت و بند سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔ رات 8 بجے مسجد درگاہ شریف میں نماز عشاء ادا کی جائیگی ،وعظ ہوگااور رات گیارہ بجے سماع خانہ درگاہ شریف میں محفل سماع منعقد ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.